Categories
Uncategorized

شاہد آفریدی اپنے ہونے والے داماد کی پرفارمنس کے گُن گانے لگے، کہا کہہ دیا ، جانئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کا کریڈٹ سابق چیئرمین پی سی بی

نجم سیٹھی کو دیدیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب اچھی نیت سے کام کرتے ہیں، اچھے لوگ جڑنا شروع ہوتےہیں، پی ایس ایل کا کریڈٹ نجم سیٹھی کو جاتا ہے کیونکہ انہوں نے اس کا آغاز کیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اوور سیز پاکستانیوں کا پاکستان کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے کافی ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، ابھی

سنا ہے پی ایس ایل انڈر 19 بھی ہونے والی ہے، نئے ٹیلنٹ کے لیے پی ایس ایل انڈر 19 بھی زبردست ہو گا۔سب نے شاہین کی تعریف کی: شاہد آفریدی،ایک سوال کے جواب میں بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں غیرمعمولی پرفارمنس دی اور زبردست کپتانی کی، سینئر کھلاڑیوں سمیت سب لوگوں نے انفرادی طور پر شاہین کی تعریف کی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ رمیز

راجہ ابھی آئے ہیں، چیزوں کو سمجھنےمیں وقت لگتا ہے، رمیز راجہ ایک امید ہیں، انہوں نے کرکٹ کھیلی ہے اور کمنٹری بھی کی ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کرنےکی بہت ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔