Categories
Uncategorized

آسٹریلوی کھلاڑی مارنوس لیبشین کا رن آؤٹ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر پر رن ​​آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلوی بلے باز مارنوس لیبوشین سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

کرکٹ کے اعدادوشمار کے مطابق مارنوس لیبشین ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف دو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

مارنوس لیبوشین کو صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں انتہائی افسردہ انداز میں دیکھا گیا، ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ صارفین مضحکہ خیز میمز بھی شیئر کررہے ہیں۔

پاکستانی اسپنر نعمان علی کی گیند پر آسٹریلوی کھلاڑی نے رن بنانے کی کوشش کی لیکن فیلڈر ساجد خان نے گیند سیدھی وکٹ پر پھینکی اور مارنس لیبوشین کو آؤٹ کر دیا۔

مارنوس لیبوشین نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 518 رنز بنائے ہیں جس میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔

ٹوئٹر پر ’نو رن‘ کے نام سے ایک ٹرینڈ چل رہا ہے جس پر صارفین مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔