Categories
Uncategorized

کرکٹر رومان رئیس کی بیٹی پہلی منزل سے گر گئی، کرکٹر کی دعاؤں کی اپیل

کرکٹر کی بیٹی کی ناک پر فریکچر اور دو مزید زخم آئے، فی الحال مقامی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کراچی قومی کرکٹر رومان رئیس کی دو سالہ بیٹی پہلی منزل سے گرگئی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 29 سالہ رومان رئیس کی بیٹی کھیلتے ہوئے گھر کی پہلی منزل سے گر گئی۔ ننھی بچی کی ناک پر فریکچر اور دو مزید زخم آئے۔ وہ فی الحال یہاں کے ایک مقامی ہسپتال میں آئی سی یو میں داخل ہے۔

کرکٹر نے اپنے مداحوں سے بیٹی کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رومان رئیس نے 2016ء میں اپنے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کے بعد سے 9 ون ڈے اور 8 ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ اس سال کرکٹر نے کمر کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد بطور کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں واپسی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔