Categories
Uncategorized

آسٹریلیا سے خوفزدہ نہیں، کراچی ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کریں گے: بابراعظم

کراچی کی وکٹ سپنرز کے لیے معاون ثابت ہوگی ، نتیجہ ہمارے خلاف بھی آیا تو کچھ نہیں ہوگا : قومی کپتان کراچی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا مضبوط ٹیم ہے مہمان ٹیم کیخلاف کامیابی بہت ضروری ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی کارکردگی بہترین رہی ۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہرجگہ کھیلنے کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں۔

نیشنل سٹیڈیم کی کنڈیشنز بھی قدرے مختلف ہیں۔ کراچی کے گرم موسم میں دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کراچی کی وکٹ سپنرز کے لیے معاون ثابت ہوگی ۔ نتیجہ ہمارے خلاف بھی آیا تو کچھ نہیں ہوگا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ٹیسٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے ۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو بھی سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، فاسٹ بولرحسن علی کی واپسی خوش آئند ہے وہ ہمارے اہم بولر ہیں ۔ کراچی ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون تیار کرلی ہے تاہم ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام نہیں بتا سکتا ۔ اچھے نتائج کے لیے بطور ٹیم کھیلنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔