Categories
Uncategorized

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں نہ آنے کی وجہ بتادی

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی عدم دستیابی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران اکثر اوقات میری نیشنل ڈیوٹی ہوتی اس لئے مشکل ہوجاتا ہے۔

آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے بتایا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں، اسلام آباد کافی خوبصورت جگہ ہے، ضروری ہے کہ فینز کے ساتھ انجوائے کریں، کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی موجودگی سے فینز کو اینٹرٹین کروں۔وارنر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کے دوران اکثر اوقات میری نیشنل ڈیوٹی ہوتی اس لئے مشکل ہوجاتا ہے۔

آسٹریلوی بیٹر نے کہاکہ وکٹ پر بائونس یا پیس نہ ہو تو فاسٹ بولرز کو کھیلنا مشکل نہیں ہوتا، پہلے ٹیسٹ کی وکٹ سازگار نہیں تھی امید ہے کراچی میں اچھی وکٹ ملے گی۔ڈیوڈ وارنر نے شین وارن سے متعلق کہاکہ وارن سے ہر کسی کی جذباتی وابستگی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔