Categories
Uncategorized

پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا کی سیریز! آسٹریلوی بوڑد نے بڑی پیشکش کردی!

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ آسٹریلیا بھارت اور پاکستان پر مشتمل سہ فریقی سیریز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

پاکستان اور بھارت 2013 سے اب تک صرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے مقابلوں میں ایک دوسرے سے کھیلے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا تھا کہ وہ آئی سی سی کو چار ملکی سیریز کی تجویز دیں گے اور کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے حاصل ہونے والے منافع کو آئی سی سی کے تمام اراکین کے ساتھ فیصد کی بنیاد پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔

تاہم، بی سی سی آئی نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اور سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ دنیا بھر میں کرکٹ باڈیز کے سربراہوں کی دلچسپی کرکٹ کے کھیل کو وسعت دینے پر ہونی چاہیے اور یہ “قلیل مدتی تجارتی اقدامات” سے زیادہ اہم ہے۔

اب، CA نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کچھ ایسا ہے جسے “ہر کوئی عالمی کرکٹ میں دیکھنا چاہتا ہے”

ہاکلے نے رائے دی کہ ان کے بورڈ نے اس تجویز پر بات نہیں کی ہے لیکن وہ پاکستان اور بھارت کی سہ فریقی سیریز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

“آسٹریلیا میں واقعی ہندوستان اور پاکستان دونوں کی بڑی کمیونٹیز آباد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔