Categories
Uncategorized

بیٹا گراؤنڈ میں غلط گیند کرتا ہے تو۔۔۔ شاہین آفریدی کے والد بھی بول پڑے

کرکٹر شاہین آفریدی کے والد نے کہا ہے کہ بیٹا گراؤنڈ میں غلط گیند کرتا ہے تو اسے ڈانٹتا ہوں۔ تفصیلات کیمطابق لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا سے گفتگو میں شاہین کے والد نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے اور پی ایس ایل کے میچز کا بہت مزہ آیا۔

ثمین رانا نے پوچھا کہ بتائیں شاہین آپ سے اتنا ڈرتا کیوں ہے؟ جس پر عقب میں کھڑے افراد ہنسنے لگے۔کرکٹر کے والد نے کہا کہ وہ جو گراؤنڈ میں غلط گیندیں کرتا ہے، میں اسے ڈانٹتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ تمہیں کیسی گیند کروانی چاہیے۔ثمین رانا نے مداحوں سے ایک واقعہ بھی شیئر کیا اور کہا کہ 2020 میں جب شاہین کا انگوٹھا ٹوٹا تھا تو اس نے میچ کھیلنے سے انکار کردیا جس پر شاہین کے والد نے اسے فون کیا۔

کرکٹر کے والد نے بتایا کہ میں نے اسے کہا کہ فوراً میچ کھیلنے کیلئے ہاں کہو، جس پر شاہین نے کہا کہ پی سی بی نے منع کیا ہے، میں نے جواب میں کہا پی سی بی کو چھوڑو، تم میچ کھیلو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔