Categories
Uncategorized

شین وارن نے موت سے 4 دن پہلے کس خواہش کا اظہار کیا تھا؟پیغام سامنے آگیا

سابق مایہ ناز سپن بائولر شین وارن نے موت سے 4 دن پہلے اپنا وزن کر کے بالکل فٹ ہونے کی خواہش کااظہار کیا ۔

دنیا کے بہترین لیگ اسپنر کی فہرست میں شمار سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے اپنی موت سے چار دن قبل 28 فروری کو ٹوئٹر پر ایک خواہش کا اظہار کیا تھا جس کیلئے انہوں نے کوششیں بھی شروع کردی تھیں۔شین وارن نے28 فروری کو پیغام میں لکھا کہ خود کو دوبارہ فٹ اور تندرست کرنے کے لیے ایکسرسائز شروع کردی ہے جس کا دسواں روز ہے۔

انہوں نے بتایا تھا میرا ہدف ہے کہ جولائی تک ماضی کی طرح وزن کم کرکے بالکل فٹ ہوجائوں۔شین وارن نے اپنے ہدف سے متعلق ماضی کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں چل بسے، سابق کرکٹر کے انتقال کی خبر نے ان کے چاہنے والوں اور ساتھی کرکٹرز کو افسردہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔