Categories
Uncategorized

کرکٹ کے کھیل نے آج لیگ سپن بولنگ کی یونیورسٹی کھو دی: شاہد آفریدی

اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی ان کی باؤلنگ سے متاثر تھا اور ان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ میرے لیے باعث فخر تھا: سابق کپتان کا ٹویٹ سڈنی قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شین وارن کو لیگ سپن کی یونیورسٹی قرار دیدیا۔ لیجنڈری لیگ سپنر کے وفات پر اپنے ٹویٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’ کرکٹ کے کھیل نے آج اس شخص کو کھو دیا جسے میں لیگ سپن بولنگ کی یونیورسٹی سمجھتا ہوں، میں اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی ان کی باؤلنگ سے متاثر تھا اور ان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ میرے لیے باعث فخر تھا۔

انہوں نے شین وارن کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ تعزیت کا بھی اظہار کیا‘‘۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، شین وارن کی عمر 52 سال تھی۔ ترجمان شین وارن کا کہنا ہے کہ شین وارن تھائی لینڈ کے وِلا میں مردہ حالت میں پائے گئے، ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شین وارن کو میڈیکل ٹیم نے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شین وارن نے 1992ء سے 2007ء تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔