Categories
Uncategorized

بابراعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار

ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ٹاپ 10 سے باہر، فخر زمان کی ون ڈے میں 9ویں پوزیشن لاہور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی نویں پوزیشن برقرار ہے جب کہ بالرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر اور پاکستان کے شاہین آفریدی کا چوتھا نمبر ہے۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی جس میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی اور انگلینڈ کے جوروٹ کی دوسری اور آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کی تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی بیٹرز میں نویں پوزیشن برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بالرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔ جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ شاہین آفریدی کا چوتھا نمبر ہے۔ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور محمد رضوان کا دوسرا نمبر ہے جب کہ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی 5 درجے تنزلی کے بعد اب 10 ویں سے 15 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔ ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کو ویرات کوہلی پر 62 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے جب کہ فخر زمان 9 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔