Categories
Uncategorized

لاہور قلندرز نے چیمپین بنتے ہی چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ کو زور دار جھٹکا دے دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز  لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا نے فرنچائز مالکان کو 90 کروڑ روپے کا منافع ہونے کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق ثمین رانا کا کہنا ہے کہ میں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کا پی ایس ایل 7 کے منافعے اور فرنچائزز کو 90 کروڑ روپے ملنے والا بیان سوشل میڈیا پر پڑھا ہے ، 90 کروڑ روپے کا منافع کسی صورت میں نہیں بنتا، یہ شاید انہوں نے ریونیو کے اعداد و شمار بتائے ہیں، اس ریونیو کا بھی مجھے علم نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری اپنی معلومات کے مطابق ریونیو 70 سے 85 کروڑ روپے کے درمیان ہو سکتا ہے، یہ بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ اس ریونیو میں اخراجات نکالے جانے ہیں، مثال کے طور پر لاہور قلندرز کی جو فیس ہے وہ 42 کروڑ روپے ہے، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کا معاوضہ، پروڈکشن کے اخراجات، لاجسٹکس اور دیگر کئی اخراجات ہیں، اچھی بات ہے کہ ریونیو بڑھا ہے  لیکن تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ 90 کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے یہ غلط بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔