قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو لر حارث روف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے حارث روف کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈکا کہنا ہے کہ کرکٹر حارث روف کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ قومی سکواڈ کے باقی تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں 4 تا 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سکواڈ میں حارث روف کا نام بھی شامل ہے اور اب پہلے ٹیسٹ میں ان کی شمولیت مشکل نظر آرہی ہے۔