Categories
Uncategorized

شاہین شاہ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا ٹائٹل لاہور قلندرز نے اپنے نام کرکے وزیراعظم عمران خان کی پیشگوئی کو درست ثابت کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار ، سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا سمیت قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی، سیالکوٹ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد زاہد اور عاقب جاوید سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم لاہور قلندرز کے ٹرافی لے جانے سے متعلق امید ظاہر کی تھی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ بن چکا ہے ، اس بار لاہور قلندرز پی ایس ایل ٹرافی جیت سکتی ہے، نوجوان کپتان کا انتخاب لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا اچھا فیصلہ ہے، نوجوانوں نے ہمیشہ نتیجے تبدیل کیے ہیں۔

گزشتہ روز عمران خان کے الفاظ سچ ثابت ہوئے اور لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گزشتہ 7 سالوں کے دوران پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔مزید برآں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت کسی اہم ٹی ٹوئنٹی لیگ جیتنے والے کم عمر کپتان بن گئے۔خیال رہے کہ شاہین آفریدی نے 21 سال کی عمر میں بطور کپتان پی ایس ایل ٹرافی جیتی ہے ،اس سے قبل آسٹریلیا کیاسٹیو اسمتھ نے 2012 میں 22 سال کی عمر میں سڈنی سکسرز کیلئے بگ بیش ٹرافی اٹھائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔