Categories
Uncategorized

فائنل میں مین آف میچ قرار پانے والے محمد حفیظ نے شاہین آفریدی بارے زبردست بات کہہ دی 

لاہور قلندرز کو سات سال کے طویل انتظار کے بعد چیمپین بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل مقابلے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

انعام وصول کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے والے تماشائیوں کے شکر گزار ہیں، منیجمنٹ کا بھی شکریہ کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر بھروسہ  کیا۔

انہوں نے کہا فائنل میں سب سے اہم بات ہے کہ پریشر کو ہینڈل کرلیا جائے، ڈیوڈ ویزا نے جس طریقے سے گیم کو ختم کیا وہ بہت شاندار تھا، لاہور کے مداح پچھلے سات سال سے ٹرافی کا انتظار کر رہے تھے۔

لاہور قلندرز کے کپتان کے حوالے سے محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین آفریدی ایک چیمپین ہیں، جس طرح وہ لڑکوں کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آتا ہے وہ بہت ہی قابلِ تعریف ہے، وہ دنیا کا نمبر ون باؤلر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔