Categories
Uncategorized

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹس آج سے دستیاب! قیمت اتنی کم کے آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹک ٹاک اسپانسرڈ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹک ٹاک پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آفیشل اسپانسر ہوگا، دونوں ٹیموں کے مابین تاریخی سیریزکا آغاز 4 مارچ کو راولپنڈی سے ہوگا، ٹائٹل اسپانسر کی حیثیت سے ٹک ٹاک کرکٹ مداحوں کو اپنی ایپ پر خصوصی کرکٹ ویڈیوز بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ پی سی بی اس سیریز کے آغاز سے قبل ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنائے گا، جہاں شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی کنٹنٹ اپلوڈ کیا جائے گا۔

اس تاریخی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج (25 فروری بروز جمعہ )سے شروع ہوگئی ہے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12 سے 16 مارچ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

• جنرل: 100 روپے

• فرسٹ کلاس: 200 روپے

• پریمیم: 350 روپے

• وی آئی پی: 500 روپے

سیریز کی ٹکٹیں 25 فروری سے بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آؤٹ لیٹس پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہونگی، تمام ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ اور مکمل ویکسینیشن سرٹیفیکٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔

پہلے مرحلے میں 50 فیصد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی، جس کے بعد این سی او سی سے تماشائیوں کی تعداد میں وضاحت کے بعد باقی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔