Categories
Uncategorized

پاکستان کے پاس بہت اچھے فاسٹ بولرز ہیں، شاہین آفریدی بہت بہتر ہورہے ہیں۔۔ دورہ پاکستان پر اسٹریلیوی کوچ کا بیان بھی آگیا

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بہت اچھے فاسٹ بولرز ہیں، شاہین آفریدی بہت بہتر ہورہے ہیں، ہمارے پاس بھی اچھے فاسٹ بولرز ہیں، دونوں ٹیموں کے مابین اچھا مقابلہ ہو گا۔

دورۂ پاکستان سے قبل غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اینڈریو میکڈانلڈ نے کہا کہ پاکستان روانگی سے قبل ہم نے تمام پلانز پر اپنا کام مکمل کیا ہے، پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھ رہے ہیں ان سے بھی بہت معلومات مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بنیادی چیزوں پر کام مکمل کیا ہے، ٹرننگ پچز اور گھاس والی پچز بھی ذہن میں ہیں، ہمارا اسکواڈ متوازن ہے، کنڈیشنر کے مطابق ہمارے پاس آپشنز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کیمرون گرین پر بولنگ کا پریشر بڑھ سکتا ہے جبکہ ڈیوڈ وارنر کے ساتھ عثمان خواجہ ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کریں گے۔

اینڈریو میکڈانلڈ نے یہ بھی کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ پاکستان ٹیم پاکستان میں کھیلتے ہوئے مختلف ہوگی یا یو اے ای میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم ہوگی۔

آسٹریلیا کے عبوری کوچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے بارے میں پیش گوئی نہیں کی جاتی لیکن اس وقت یہ اپنی کنڈیشنر میں کھیل رہی ہے، یہ بات سب کو پتہ ہے کہ آسٹریلوی ٹیم برصغیر میں مشکلات کا سامنا کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔