Categories
Uncategorized

پی ایس ایل 7 : ملتان سلطانز کے فائنل میں پہنچنے پر محمد عامر بھی خوش! شاہنواز دھانی کی بھی کھل کر تعریف کر دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 7 کی ٹیم ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی جس کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میں رسائی کی سب سے مستحق ٹیم ملتان سلطانز اور حیدر اظہر بھائی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

محمد عامر نے ملتان سلطانز کے بولر شاہنواز دہانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی شاندار باؤلنگ دن بہ دن بہتر ہوتی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 7 کے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر ملتان سلطانز فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔