Categories
Uncategorized

لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے۔۔ پی ایس ایل کا فائنل کون سی ٹیم کھیلے گی؟ فیصلہ آج

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا کوالیفائر میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں میں سے کونسی ٹیم فائنل میں جائے گی اس کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے کوالیفائر میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ میں آج کے میچ میں جو جیتے گا وہ ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گا جبکہ ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک چانس اور ہوگا۔ پشاور زلمی جمعرات کو پہلے ایلی منیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کرے گی، اس میچ فاتح کی ٹیم کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی جبکہ جسے شکست ہوگی وہ ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں کل ریکارڈ نو کامیابیوں حاصل کی تھیں جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے 6، 6 میچ جیتے تھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 4 میچز جیت سکی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔