Categories
Uncategorized

سپر اوور میں شعیب ملک اور حارث کو کیوں بھیجا؟ وہاب ریاض نے ایسی وجہ بتادی کہ آپ بھی کپتانی کے وژن کی داد دیں گے

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ جب سپر اوور میں تھوڑا ٹارگٹ ہوتا ہے تو آپ ایسے پلیئرز کو بھیجتے ہیں جو سنگل لے سکیں ، اسی لیے انہوں  نے شعیب ملک اور محمد حارث کو بھیجا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ سپر اوور میں ٹارگٹ تھوڑا ہو تو آپ کو سنگل لینے والے بلے باز چاہیے ہوتے ہیں، اگر باؤنڈری نہ بھی لگتی تو بھی انہیں یقین تھا کہ شعیب ملک اور  محمد حارث بھاگ کر بھی رنز کر سکتے ہیں اسی لیے انہوں نے ان دونوں کو بھیجا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سپر اوور میں ان کے اوپر پریشر تھا لیکن انہیں اپنے کھلاڑیوں پر یقین تھا، انہوں نے لاہور قلندرز کو کم سے کم ٹارگٹ پر روکا۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ لاہور کے کپتان شاہین آفریدی نے آخری اوور میں جس طرح بیٹنگ کی وہ قابلِ تعریف ہے کیونکہ جو انہوں نے کیا ہے اور جتنے پریشر میں رنز سکور کیے ہیں اتناتو شاید کوئی بلے باز بھی نہ کرپاتا۔

محمد حارث کے حوالے سے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ  حارث کے اندر صلاحیت ہے اور وہ کچھ کرنا چاہتا ہے، اس نے ہر شعبے میں اپنے آپ کو منوایا ہے، امید ہے کہ وہ آگے بھی اچھا پرفارم کرتے رہے ہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔