Categories
Uncategorized

پی سی بی آسٹریلوی ٹیم کے 24 سال بعد تاریخی دورہ پاکستان کو یاد گار بنانے کیلئے کیا کرنے جارہاہے ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24 سالہ بعد آسٹریلوی ٹیم کے تاریخی دورہ پاکستان کو یادگار بنانے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ سیریز کے تین وینیوز پر اہم شخصیات کو مدعو کرے گا ، ٹیسٹ سیریز کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اعلیٰ حکومتی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا ۔

24 برس پہلے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے والوں کو بھی سٹیڈیم میں آنے کی دعوت دی جائے گی ۔سابق کرکٹر کو راولپنڈی، لاہور اور کراچی کے ٹیسٹ میچز میں بلایا جائے گا ۔

تاریخی دورے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد بلڈ اپ مہم شروع کر ے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔