Categories
Uncategorized

شاہین آفریدی کی پاور ہٹنگ دیکھ کر شاہد آفریدی بھی حیران رہ گئے

پی ایس ایل 7 کا آخری لیگ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 39 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر نہ صرف ایونٹ کا پہلا میچ برابر کیا بلکہ اپنی شاندار بیٹنگ کو یادگار بنا دیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے دھواں دھار بیٹنگ کرکے ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا۔ قلندرز کے کپتان نے آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ برابر کر دیا۔

حیران کن طور پر ٹیل اینڈر شاہین آفریدی نے آخری اوور میں تین چھکے لگا کر پشاور زلمی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ کپتان نے 20 گیندوں پر 39 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

اس پر رد عمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹ کیا اور شاہین آفریدی کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔