Categories
Uncategorized

پی ایس ایل، مداح کی طرف سے ویرات کوہلی کی تصویر لائے جانے پر شعیب اختر کاردعمل آگیا

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے میچ میں مداح کی جانب سے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی تصویر ساتھ لانے پر شعیب اختر نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر قومی ٹیم کے سابق  سپیڈ سٹار شعیب اختر نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر نے صارف کی جانب سے کوہلی کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ کوئی قذافی سٹیڈیم میں محبت کو فروغ دے رہا ہے۔

یادرہے کہ بھارت کا کوئی کھلاڑی پی ایس ایل میں شامل نہیں ہے لیکن اس کے باوجود پاکستانی شائقین پی ایس ایل میچ میں اپنے پسندیدہ کرکٹر ویرات کوہلی کی تصویر گراونڈ میں ساتھ لے آیا۔

تصویر پر انگریزی میں ایک تحریر بھی لکھی ہوئی تھی کہ میں پاکستان میں آپ کی سنچری دیکھنا چاہتا ہوں، ساتھ ہی تصویر پر امن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔