Categories
Uncategorized

آپ ایک سپر سٹار ہیں، ہم آپ کو بہت مس کریں گے، راشد خان کے پی ایس ایل چھوڑ کر جانے پر کپتان شاہین آفریدی کا بیان

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے افغان کرکٹر راشد خان کے لیے الوداعی پیغام جاری کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 7 میں راشد خان کے آخری میچ کی چند تصویری جھلکیاں شیئر کیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں راشد خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ ایک سپر اسٹار ہیں۔

کپتان لاہور قلندرز نے لکھا کہ میرے بھائی! آپ کی محنت، سپورٹ اور اسپورٹس مین شپ یاد رہے گی۔

اُنہوں نے راشد خان کے قومی فریضے کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ جیسا کہ ہم خواب کے ایک قدم قریب ہیں۔

واضح رہے کہ راشد خان نے 19 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف رواں سیزن میں اپنا آخری میچ کھیلا۔

ترجمان لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو مزید دستیاب نہیں ہوں گے۔

راشد خان کے متبادل کے طور پر آسٹریلوی اسپنر فواد احمد پہلے ہی لاہور قلندرز کو جوائن کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔