Categories
Uncategorized

شعیب اختر نے جیمز فالکنر کواوقات یاد دلادی

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر کی جانب سے پی ایس ایل سے دستبرداری کے اعلان اور پی سی بی پر الزامات پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی انہیں کھری کھری سنا دیں۔

شعیب اختر نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے جیمز فالکنر کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہوبارٹ (بگ بیش ٹیم ہوبارٹ

ہیوریکینز)سے نکالے جانے کے باوجود آپ کو کھلایا اور اپنی ٹیم کا حصہ بنایا لیکن آپ نے بدتمیزی کی اور سب کچھ ضائع کردیا۔شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا سے درخواست کی اس معاملے کو ٹھنڈے انداز میں دیکھا جائے کیونکہ میرے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کا دورہ اہم ہے لہذا کوشش کی جائے کہ اس چھوٹے سے واقعے کے اثرات اس دورے پر نہ پڑیں اور تلخی نہ بڑھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔