Categories
Uncategorized

پلے آف میں کوئی بڑا پلیئر ٹیم میں شامل ہوگا؟ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے امید ظاہر کی ہے کہ پلے آف مرحلے کے میچ میں ان کی ٹیم میں تجربہ کار پلیئر شامل ہوجائیں گے۔

ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آصف علی نے بتایا کہ آج کی پچ بہت مشکل تھی جس پر سپن کو کھیلنے میں دشواری ہو رہی تھی  اور گیند اٹھ کر نہیں آرہی تھی جس کی وجہ سے بڑے شاٹ نہیں لگ پائے۔

ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی شمولیت کے حوالے سے آصف علی نے کہا کہ ایک دو غیر ملکی کھلاڑی آئے ہیں، ان کا قرنطینہ ختم ہونے کے بعد وہ پریکٹس سیشن میں شامل ہوجائیں گے۔

اس کے علاوہ امید ہے کہ شاداب خان فٹ ہو کر واپس آجائیں گے کیونکہ وہ ٹیم کا اہم ترین حصہ ہیں اور انہی کی وجہ سے ٹیم نے وہ پوائنٹس حاصل کیے جن کی بنا پر ٹیم نے اگلے مرحلے کیلئے  کوالیفائی کیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کئی کھلاڑی انجریز کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔ ٹاس کے وقت جب آصف علی سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے آج بڑی مشکل سے ٹیم پوری کی ہے ، ٹیم میں ایسے لڑکے بھی شامل ہیں جن کے انہیں نام بھی نہیں پتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔