Categories
News

شاہین شاہ آفریدی کی شادی لٹک گئی شادی کب ہو گی، بھائی نے سب بتا دیا۔۔

۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے بھائی ریاض آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی ابھی بچہ ہے اور ان کی شادی تین سے چار سال بعد ہو گی۔

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ شاہین آفریدی بھی وسیم اکرم کی طرح کامیاب بولر بنیں لیکن وہ وسیم اکرم کی جگہ نہیں لے سکتے۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی ٹیم کی کپتان ملنے پر خوشی ہے جنہوں نے ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ ریاض آفریدی نے کہا کہ وسیم اکرم ایک بہترین کپتان اور باؤلر رہے ہیں۔ ان کا ریکارڈ توڑا نہیں جا سکتا لیکن شاہین آفریدی سے بہت سی امیدیں وابستہ رہیں گی۔ریاض آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بچپن سے ہی شرمیلے ہیں، ان کی یہ عادت آج بھی برقرار ہے، وہ آج بھی شرمیلے ہیں، جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو شاہین میرے ساتھ ہوتے تھے وہ مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھائی کے لیے اس سے بڑی خوشی اور کیا ہو سکتی ہے کہ اس کے چھوٹے بھائی کو دنیا کا بہترین باؤلر کہا جائے۔ میں ہمیشہ شاہینوں اور پاکستان کی جیت کے لیے دعا گو ہوں۔ ریاض آفریدی نے کہا کہ جس دن معلوم ہوا کہ شاہین شاہ آفریدی کو بہترین کرکٹر کا آئی سی سی ایوارڈ ملا ہے، وہ لمحات یادگار تھے، مجھے خوشی ہے کہ بہت کم وقت میں شاہین نے بڑا نام بنایا، لاہور قلندرز نے ان کا بہت ساتھ دیا۔ اور انہوں نے جس اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں کپتان بنایا وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شاہین کی قیادت میں لاہور قلندرز کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور وہ ایک کامیاب کپتان ثابت ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔