Categories
Uncategorized

بابر اعظم نہ گھبراتا ہے نہ محنت چھوڑتا ہے اور نہ ہی مایوس ہوتا ہے! بابر اعظم پر ہونے والی تنقید پر والد بیٹے کی حمایت میں بول پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم پر ہونے والی تنقید پر والد اعظم صدیق بیٹے کی حمایت میں بول پڑے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ آؤٹ آف فارم بابر اعظم کی فارم بحال ہو اور جمود ٹوٹ جائے۔

اعظم صدیق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نہ گھبراتا ہے نہ محنت چھوڑتا ہے اور نہ ہی مایوس ہوتا ہے، وہ بھرپور محنت کر رہا ہے، آؤٹ آف فارم دنیا کا بڑے سے بڑا کھلاڑی ہوجاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فارم بحال ہو جائے، فینز دل برا نہ کریں، بابر پہلے جیسی محنت کر رہا ہے، وہ جلد اچھا کرے گا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں کراچی کنگز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں مسلسل آٹھ میچز ہار چکی ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔