Categories
Uncategorized

پاکستان سپر لیگ کون سی ٹیم جیتے گی ، شعیب اختر نے پشین گوئی کر دی

کراچی کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 7 میں کوئیٹہ کلک کرنے کے قابل نہیں۔

جب کہ ملتان مضبوط نظر آرہا ہے۔ایک ٹی وی شو میں شعیب اختر نے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان 40 گیندوں پر 80 رنز بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو بھی محمد رضوان کی طرح کھیلنا چاہیے شعیب اختر بابر اعظم کے کم رن ریٹ کی طرف اشارہ کر رہے تھے خاص طور پر حالیہ میچ کے تناظر میں جس میں انہوں نے 20 مکمل اوور کھیلے اور پھر بھی ان کی ٹیم 9 رنز سے ہار گئی۔

لاہور کے باؤلر زمان خان کی تعریف کرتے ہوئے سابق سپیڈ سٹار نے کہا ک،ہ وہ پورے جذبے سے گیند بازی کرتے ہیں۔ سابق فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ ملتان ایونٹ میں مضبوط نظر آ رہا ہے جبکہ کوئیٹہ کی ٹیم کلک نہیں کر پا رہی ، ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطان دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر جائے گی ، ان کہ کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے فائنل میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔