Categories
Uncategorized

میں نے پہلی بار شاہد آفریدی کو 1996 میں نیٹ پر بیٹنگ دیکھا تھا ۔۔ شاہد آفریدی کے پی ایس ایل چھوڑنے پر وسیم اکرم کا ان کے لئے پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو پاکستان کا میگا اسٹار قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے شاہد آفریدی کے ہمراہ لی گئی اپنی پُرانی تصویر شیئر کی۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے پہلی بار شاہد آفریدی کو 1996 میں نیٹ پر دیکھا تھا اور اُنہوں نے ہمیں اپنی بولنگ کے علاوہ اپنی بیٹنگ سے متاثر کیا تھا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’شاہد آفریدی نے اس وقت کی تیز ترین سنچری اسکور کی اور ایک بڑے میگا اسٹار بن گئے۔‘

سابق کرکٹر نے کہا کہ ’شاہد آفریدی کی موجودگی میں پاکستان نے بہت سے میچ جیتے ہیں اور اُنہوں نے دُنیا بھر سے کافی مقبولیت حاصل کی۔‘

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ’میں ان کی زندگی میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز شاہد آفریدی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ کوشش کر رہے تھے کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتے مگر پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہوگئی ہے، برداشت کی ہمت ختم ہوگئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دو تین ماہ اپنی ری ہیب کروں گا تاکہ کے پی ایل میں ایکشن میں آسکوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔