Categories
Uncategorized

آپ ‘شاہین شاہ آفریدی’ میرے لئے بھائیوں سے بڑھ کر ہیں۔۔ شاہین شاہ نے رضوان کو‘رول ماڈل’ کہا تو رضوان کا بھی جواب آگیا

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے خود کو شاہین شاہ آفریدی کا ’رول ماڈل‘ قرار دینے پر جواب دے دیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’شاہین شاہ آفریدی بھائیوں سے بڑھ کر ہیں، دنیا کے بہترین باؤلر کے خلاف کھیل کر ہمیشہ مزہ آتا ہے۔ ‘

محمد رضوان نے نوجوان شاہین شاہ آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ برسوں پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔ (آمین)

یاد رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کے گلے لگانے کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے رضوان کو ’رول ماڈل‘ قرار دیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ میں محمد رضوان کی انتہائی عزت کرتا ہوں، محمد رضوان کے ساتھ ٹیم میں ہونا، یا حریف کے طور پر ہونا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔