Categories
Uncategorized

شاہین شاہ آفریدی کو ویلنٹائن ڈے کا تحفہ مل گیا

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ویلنٹائن ڈے کے تحفے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی نے خصوصی اسٹوری شیئر کی جسے دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں گلاب کے پھولوں کے گلدستے کی تصویر شیئر کی جس پر ’ویلنٹائن ڈے‘ کا کارڈ بھی لگا ہوا تھا۔

قومی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’شکریہ! میری محبت۔‘

تاہم شاہین شاہ آفریدی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہیں یہ تحفہ کس نے بھیجا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ  شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کریں گے، اس خبر کی تصدیق دونوں خاندانوں نے پچھلے سال کی تھی۔

واضح رہے کہ شاہین جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی قیادت کر رہے ہیں، جہاں ان کی ٹیم اچھی فارم میں نظر آرہی ہے کیونکہ وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔