Categories
Uncategorized

42 سال کے محمد حفیظ نے پی ایس ایل 7 کا مشکل ترین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔

سرفراز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 2وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈیٹز اپنی بیٹنگ میں کافی مشکلات کا شکار رہا اور وکٹیں گرتی گئی۔

میچ کے دوران ڈیوڈ ویسا کی گیند پر حسان خان نے ہٹ لگائی تو 42 سال کے محمد حفیظ نے ناقابل یقین کیچ پکڑا۔

کمنٹیٹر بھی محمد حفیظ کی فیلڈنگ دیکھ کر حیران رہ گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔