قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کے پاس نیچرل ٹیلنٹ ہے لیکن ان دونوں نے اپنی حرکتوں کی وجہ سے اسے ضائع کیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ عمر اکمل بدقسمت آدمی ہے، اللہ تعالیٰ نے اسے بے پناہ ٹیلنٹ دیا ہے لیکن اس نے خود کو ضائع کیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں دو لوگ ایسے ہیں جو خود سے ضائع ہوئے ہیں، وہ احمد شہزاد اور عمر اکمل ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف عمر اکمل کے آٹھ گیندوں پر 23 رنز کی اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ عمر نے تین سال بعد کم بیک کیا اور اتنے پریشر میں ایسے چھکے مارے ہیں ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس میں نیچرل ٹیلنٹ ہے، اس کیلئے یہ پرفارمنس بہت اچھی چیز ہے۔