Categories
Uncategorized

اسلام آباد یونائٹڈ کے سپر سٹار شاداب خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا! پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سپنر بن گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے ہیں۔

قذافی اسٹیدیم لاہور میں پی ایس ایل 7 کے 18ویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف شاداب خان نے یہ کارنامہ انجام دیا۔

لاہور قلندرز کے جیمز وینس پی ایس ایل میں شاداب خان کا 62واں شکار بنے تو اسپنر نے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہی محمد نواز کو اسپنرز کی فہرست میں پیچھے چھوڑا، جو آج کے میچ میں شریک نہیں تھے۔

محمد نواز نے 66 میچز میں 61 کھلاڑی کو پویلین بھیجا جبکہ شاداب نے58 میچز میں 62 شکار کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔