Categories
Uncategorized

جب تک لاہور پی ایس ایل نہیں جیتے گا تب تک میں شادی نہیں کروں گا۔۔ مداح کا پلے کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ساتویں سیزن میں لاہور قلندرز کے مداح نے اپنی فیورٹ ٹیم کے ایونٹ جیتنے تک شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران ایک مداح ایک دلچسپ پلے کارڈ لے کر اسٹیڈیم پہنچا۔

لاہور قلندرز کے مداح نے پلے کارڈ پر لکھا کہ جب تک لاہور قلندرز پی ایس ایل  کا ایونٹ نہیں جیتے گی میں شادی نہیں کروں گا۔

سوشل میڈیا پر مداح کی اس تصویر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔