پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آغاز ہو چکاہے جس میں شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی ہے لیکن لاہور قلندرز کے سپورٹرز کیلئے پریشان کن خبر یہ ہے کہ مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان لیگ کے آخری میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔

نجی ٹی وی( دنیا نیوز)کے مطابق افغانستان کے راشدخان کی جگہ لاہور قلندرز نے آسٹریلیا کے فواد احمد کو ٹیم میں شامل کر لیاہے۔
لیگ سپینر پی ایس ایل کے آخری میچز کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے ، 23 فروری سے افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہو گا۔
جس کے باعث راشد خان سپر لیگ کے آخری میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے ، پی ایس ایل ٹیکنکل کمیٹی کی اجازت کے بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فواد احمد قلندرز کے سکواڈ کا حصہ بنیں گے ۔
آسٹریلوی لیگ سپنر اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔