Categories
Uncategorized

سلطانز کےسپر سٹار کھلاڑی بیمار پڑ گئے، آج کے میچ میں شرکت مشکوک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے آج کھیلے جانے والے 17 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ویلے کی لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیوڈ ویلے معدے کی تکلیف میں مبتلا ہیں وہ گزشتہ روز پشاورزلمی کے خلاف بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

ترجمان ملتان سلطانز کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ویلے اس وقت شدید نقاہت محسوس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے گزشتہ روز آل راؤنڈ پرفارمنس دیتے ہوئے پی ایس ایل سیون کے 16ویں اور اپنے مسلسل چھٹے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

میچ میں زلمی کے بیٹرز 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔