Categories
Uncategorized

سرفراز احمد کی اسٹیڈیم میں خصوصی بچے سے ملاقات! تحفہ دینے کا بھی وعدہ کردیا۔۔ ویڈیو دیکھیں

پاکستان کو دو آئی سی سی ایونٹس جتوانے والے واحد کپتان سرفراز احمد اپنے مداحوں میں گھل مل جانے کے باعث بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں خصوصی بچے سے ملاقات کی اور اسے تحفہ دینے کا بھی وعدہ کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خصوصی طور پر ملاقات کے لیے آئے ہوئے بچے کی جانب سے کیپ کی فرمائش پر سرفراز احمد نے انہیں کیپ دینے کا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

سرفراز احمد کی ہی کپتانی میں پاکستان ٹیم نے لگاتار 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز جیت کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا جو ابھی تک برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔