Categories
Uncategorized

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان! ایک اور پاکستانی کھلاڑی کی ٹاپ 10 میں انٹری

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی  رینکنگ جاری کر دی ، پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں پہلے 8 کھلاڑی اپنی پوزیشن پر ہی رہے جبکہ فخر زمان ایک درجہ ترقی پا کر 10ویں سے نویں جبکہ جوئے روٹ 11 ہویں سے 10ویں پوزیشن پر آگئے ۔

نویں پوزیشن پر براجمان شائے ہوپ دو درجے تنزلی کے بعد  ٹاپ 10 سے باہر نکل کر گیارہویں پوزیشن پر آگئے ۔

آئی سی سی کی رینکنگ کے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی دوسری ، روہت شرما تیسری ، جنوبی افریقہ کے کوانٹن ڈی کک چوتھی ، آسٹریلیا کے ارون فنچ  پانچویں ، انگلینڈ کے جونی برسٹوو چھٹی ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ساتویں اور جنوبی افریقہ کے رئیسی  وینڈر ڈیسن آٹھویں پوزیشن پر ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔