Categories
Uncategorized

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں لالا کا ایسا ریکارڈ ، جو کوئی نہ توڑ سکا ، آج بھی پہلے نمبر پر موجود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی سدا بہار کھلاڑی ہیں ، شاہد خان آفریدی نے کرکٹ میں انٹری دیتے ہی سب بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا ، انہوں نے سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر 102 رنز بنائے ،

ان کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے کچھ عرصہ قبل توڑا ، شاہد خان آفریدی اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں ، انٹرنیشنل کرکٹ سے تو کافی عرصہ پہلے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں ، مگر آج بھی 25 سال کے کھلاڑی کی طرح نوجوان دیکھائی دیتے ہیں۔

شاہد خان آفریدی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج بھی ایک ریکارڈ ایسا ہے ، جسے کوئی نہیں توڑ سکا ، شاہد خان آفریدی وہ واحد باؤلر ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ہوئی ہیں ، شاہد خان آفریدی نے سب سے زیادہ 39 وکٹیں حاصل کیں ہوئی ہیں ، اور وہ ائی سی سی لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں ، جبکہ سری لنکا کے ملنگا 38 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے سعید اجمل 36 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور سری لنکا کے مینڈس 35 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔