اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو ایک وقت تک کرکٹ میں بولرز کی سر زمین کہا جاتا رہا ہے ۔ کیونکہ پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں بڑے منجھے ہوئے فاسٹ بولرز دنیا کو دیے ۔

اگر فاسٹ بولنگ مین سب سے زیادہ لوگوں کے دلوں پر راج کرنے بولرز کی بات کی جائے تو وسیم اکرم اور شعیب اختر ہیں ۔ شعیب اختر کی بولنگ کی سپیڈ کی یہ حالت ہوا کرتی تھی کی بلے باز دفاع کرنے پر گبھرا جایا کرتے تھے۔
فاسٹ بولنگ میں سب سے زیادہ سپیڈ کا عالمی ریکارڈ رکھنے والے سپر سٹار شعیب اختر نے ایک بار پھر سے 11 سال بعد کرکٹ مین انٹری کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شعیب اختر المعروف پنڈی ایکسپریس نے اسلام آباد کے ایک کلب سے دوبارہ کرکٹ کا آغاز کر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ شعیب اختر نے اپنی آخری بولنگ 2011 میں کرائی تھی ۔ مگر اطلاعات ہیں کے شعیب نے ایک بار پھر سے شائقین کو اپنی بولنگ سے محظوظ کرنا شروع کر دیا ہے۔ انھوں نے اسلام آباد کا ایک کلب جوائن کر لیا ہے۔