Categories
Uncategorized

اسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا کون کون ٹیم میں شامل ہے؟ جانیے

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، حارث رؤف اور شان مسعود کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور 5 ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، اعلان کردہ اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

حارث رؤف اور شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، ان دونوں کھلاڑیوں کو بلال آصف اور عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے اعلان کردہ 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم ، حارث رؤف ، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی ، ساجد خان ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو بھی مزید 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہےجبکہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔

محمد یوسف آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ہوں گے، سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان میں منیجر منصور رانا اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید شامل ہیں جبکہ سیریز کے لیے شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ اور ڈریکس سائمن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں۔

عماد احمد حمید میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر، کرنل (ر) عثمان انوری سیکیورٹی منیجر، طلحہ اعجاز (اینالسٹ) اور ملنگ علی مساجر ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔