Categories
Uncategorized

مجھے لگتا ہے پاکستان کا یہ کھلاڑی اب میچ ونر بن چکا ہے ، سابق کوچ مکی آرتھر کا زبردست بیان

پاکستان سپر لیگ کے چرچے اس وقت پوری دنیا میں ہو رہے ہیں ، دنیا کے تمام لیجنڈ کھلاڑی پاکستان میں ہونے والی اس لیگ تعریفیں کر رہے ہیں ، اگر دیکھا جائے تو ٹی ٹونٹی کرکٹ کی اس لیگ میں کئی غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ،

اور پاکستان سپر لیگ پر امن طریقے سے جاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ کافی سارا ینگ ٹیلنٹ نکل کر سامنے آ رہا ہے ، اور زبردست مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ، غیر ملکی کھلاڑی ، جن میں رکی پونٹنگ ، سانتھ جے سوریا ، سر ویون رچرڈز ، ڈینی مورسن ،اور بھی کافی سارے کھلاڑیوں نے کھل کر پاکستان کرکٹ لیگ کی تعریفیں کی ہیں۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اس وقت پاکستان سپر لیگ کے اوپر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کے اوپر ایک بیان جاری کیا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ” شاداب خان پاکستان سپر لیگ میں دھماکے دار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، یہ ان کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں ،جو کوئی بھی میچ جتوا سکتے ہیں ، شاداب خان اب میچ وننر کھلاڑی بن چکا ہے ” مکی آرتھر کی بیان کافی حد تک سچ دیکھائی دیتا ہے ، شاداب نے پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، شاداب خان نے چار پی ایس ایل میچز میں 47 کی اوسط سے 186 رنز بنائے ہیں ، ان میں دو ففٹیاں بھی شامل ہیں ، شاداب خان نے اب تک اس سیزن میں 15 چھکے اور 11 چوکے لگا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔