Categories
Uncategorized

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور آفریدی مل گیا ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں چوکوں چھکوں کی برسات کر دی

پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ، ایک سے ایک اچھا کھلاڑی موجود ہے ، جو آگے چل کر سپر اسٹار بن سکتا ہے ،

شرط یہ ہے کہ اس کھلاڑی کو موقع دیا جائے ، پاکستان میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اچھا اچھا ٹیلنٹ نکل کر سامنے آ رہا ہے ، گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کھلاڑی کامران غلام نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ ، کیا اور سمی فائنل میں چوکوں چھکوں کی برسات کر دی۔ کامران غلام وہ کھلاڑی ہیں ، جنہوں نے قائدِ اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز سکور کر رکھے ہیں ، اور مسلسل اچھی پرفارمینس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

کامران غلام نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، صرف 65 گیندوں پر 110 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ، انہوں نے شاندار بیٹنگ کر کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد خان آفریدی کی یاد تازہ کر دی۔ کامران غلام نے گراؤنڈ کے چاروں طرف شاندار سٹروکس کھیلے ، ان کی اس اننگز میں 10 زبردست چوکے اور 6 چھکے شامل تھے ، کامران غلام نے تنہا ہی اپنی ٹیم خیبرپختونخوا کو فائنل تک رسائی دلوا دی ، خیبرپختونخوا کی ٹیم نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل بھی آسانی سے جیت لیا ہے ، اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا کی ٹیم ہی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی چیمپئن تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔