Categories
Uncategorized

سلطانز کی مسلسل فتح، کھلاڑیوں کا اجرک پہن کر ڈانس۔۔ ٹم ڈیوڈ، رائلی روسو اور عمران طاہر بھی ناچنے لگے، ویڈیو وائرل

پاکستان سُپر لیگ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی مسلسل فتح کا سلسلہ جاری ہے، ملتان سلطانز مسلسل پانچ میچز میں فتح یاب ہوئی ہے۔

اس خوشی میں ملتان سلطانز میں شامل ملکی و غیر ملکی کرکٹرز نے اجرک پہن کر اور روائتی ڈانس کر کے خوشی کا جشن منایا۔

سوشل میڈیا پر اجرک پہنے ڈانس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول دائرہ بنا کر عمران طاہر، روسو، رومان رئیس، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ و دیگر رقص کررہے ہیں۔

شاہنواز دھانی نے اس ویڈیو پر ردعمل میں کہا کہ انہیں تو رومان رئیس اور روسو کا رقص پسند آیا ہے۔

خیال رہے کہ مسلسل پانچ فتوحات اپنے نام کرنے والی ملتان سلطانز 5 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔