Categories
Uncategorized

پی ایس ایل: این سی او سی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور میں کرکٹ کے شائقین کے لیے اچھی خبر کیونکہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے 16 فروری سے  پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کے میچوں کے لیے 100 فیصد کراؤڈ کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں 16 فروری سے لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل میچز میں بھرپور شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

جبکہ 50 فیصد کراؤڈ کو 15 فروری تک اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی میں میچز کے لیے صرف 25 فیصد کراؤڈ کی اجازت تھی۔ مقابلے کا پہلا مرحلہ آج ختم ہوگا اور قذافی اسٹیڈیم میں میچز 10 فروری سے شروع ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔