Categories
Uncategorized

ایک پاکستانی کھلاڑی نے میری سوچ کو غلط ثابت کر دیا ، یقیناً وہ ایک بڑا کھلاڑی بن گیا ہے۔۔ رکی پونٹنگ

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کے نام سے پوری دنیا واقف ہے ، رکی پونٹنگ کا شمار دنیا اور آسٹریلیا کے کامیاب ترین کپتانوں کیا جاتا ہے۔ ان کی کپتانی میں ہی آسٹریلیا نے 2 مرتبہ ورلڈ کپ اپنے نام کیا ہے ،

اور ان کی کپتانی میں ہی آسٹریلیا کی ٹیم لگا تار کئی مرتبہ ایشز سیریز جیتی، ان کو اب بھی دنیا کرکٹ کے بہترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ رکی پونٹنگ نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے بارے میں کچھ شاندار باتیں کیں۔ اور کھل کر تعریف کی۔

رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ بابر اعظم اتنا بڑا سٹار نہیں بن پائے گا ، میں سوچتا تھا کہ بابر اعظم زیادہ زیادہ سے ون ڈے کرکٹ میں میں نمبر ون بن پائے گا ، مگر بابر اعظم نے میری سارے اندازے غلط ثابت کر دئیے ، وہ ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھی نمبر ون کھلاڑی بن گئے ہیں ، اور ٹیسٹ کرکٹ میں وہ ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں ، رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ میں بابر اعظم سے کافی متاثر ہوا ہوں ، مجھے یقین ہو گیا ہے کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے ، اور آنے والے دنوں میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔