Categories
Uncategorized

بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی ، تین مضبوط امیدوار سامنے آگئے

بابر اعظم اس وقت کافی مشکلات کا شکار ہیں ، اور ان کے اوپر کھل کر تنقید بھی کی جا رہی ہے ، کافی سینئر کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ ، بابر اعظم کو کراچی کنگز کی کپتانی قبول ہی نہیں کرنی چاہیے تھی ، پہلے ہی ان کے اوپر کافی بوجھ ہے ،

وہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کے کپتان ہیں ، اس دفعہ انہیں کراچی کنگز کا بھی کپتان بنا دیا گیا ہے۔ مگر ان کی کپتانی میں کراچی کنگز کی ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کا شرمناک ریکارڈ توڑ دیا ، مسلسل 5 میچز میں شکست کا ریکارڈ پہلے لاہور قلندرز کی ٹیم کے پاس تھا۔ جو اب کراچی کنگز نے اپنے نام کر لیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی کے اوپر سوال اٹھنا شروع ہو گئے ، کافی سنیئر کھلاڑیوں نے کھل کر بابر اعظم کی کپتانی کے اوپر تنقید کی ہے ، اور کراچی کنگز کی کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ، بابر اعظم کی کراچی کنگز کی ناقص کپتانی نے ان کی قومی ٹیم کی کپتانی بھی داؤ پر لگا دی ہے ، ذرائع کے مطابق اس وقت محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان مضبوط امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہے ہیں ، اس سال ہونے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ان تین کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کھلاڑی کو کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔