Categories
Uncategorized

پی ایس ایل سیون کے میچ میں انوکھا ریکارڈ قائم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے بارہویں میچ میں انوکھا ریکارڈ قائم  ہوگیا، پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی اننگ میں دو بولرز 4 ، 4 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

لاہور قلندرز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے وقاص مقصود اور شاداب خان نے 4، 4 وکٹیں لیں۔

مزکورہ میچ میں ان دونوں کی بہترین بولنگ کے باوجود لاہور قلندرز کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا۔

لاہور قلندرز کے زمان خان نے وکٹ پر آباد یونائیٹڈ کے آصف علی اور محمد اعظم کے ہوتے ہوئے شاندار اوور کر کے اپنی ٹیم کو 8 رنز سے فتح دلوادی۔

خیال رہے کہ ڈومیسٹک ٹی20 میں اس سے قبل 3 میچز میں ایک ٹیم کے 2 بولرز یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

2010 میں لاہور لائنز کے اعزاز چیمہ اور عمران علی نے پشاور پینتھز کے خلاف چار، چار وکٹیں لیں، جبکہ 2014 میں ایبٹ آباد کے کامران غلام اور فضل ربی نے ڈی ایم جی کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔

2019 میں سدرن پنجاب کے زاہد محمود اور محمد حفیظ نے سندھ کے خلاف 4، 4 وکٹیں لیں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔