Categories
Uncategorized

پاکستان کے پاس فواد عالم ہے جن کی پرفامنس ناقابل یقین ہے، بابر اور رضوان اسٹریلیا کے لئے بڑا چیلنج ہیں۔۔ بین ڈنک نے بھی پاکستان کی تعریف کر دی

لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوین کرکٹر بین ڈنک کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ایک مثبت قدم ہے۔

ایک بیان میں بین ڈنک نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیل کر انجوائے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کیلئے اچھا تجربہ ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان معیاری کرکٹ ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں آکر ہر کوئی کرکٹ سے محظوظ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ دو دن قبل کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، آسٹریلین ٹیم 1998کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

جمعے کو پی سی بی نے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا، دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی ہی میں ختم ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم 4سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائیں گے۔

دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان ٹیم بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی، آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول:

ستائیس فروری: مہمان ٹیم کی پاکستان آمد

چار تا آٹھ مارچ: پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی

بارہ تا سولہ مارچ: دوسرا ٹیسٹ، کراچی

اکیس تا پچیس مارچ: تیسرا ٹیسٹ، لاہور

انتیس مارچ: پہلا ون ڈے، راولپنڈی

اکتیس مارچ: دوسرا ون ڈے، راولپنڈی

دو اپریل: تیسرا ون ڈے، راولپنڈی

پانچ اپریل: واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، راولپنڈی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔